ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستانی ٹیم کو اتوار کو بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستانی ٹیم کو اتوار کو بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا

کارڈف: آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ وارم اپ میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں  اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ گرین شرٹس کو اس سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے پاکستانی شائقین کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم کافی عرصے سے شکستوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل اس کے پاس آج اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ جیت کر دوبارہ فتوحات کے سفر پر گامزن ہونے کا آخری موقع ہے۔

گرین شرٹس میگا ایونٹ میں 31 مئی کو کالی آندھی کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔