روپے کی قدر میں کمی نئی نہیں ، ملک کیلئے سیاسی اختلافات پس پشت رکھنا ہوں گے: عبدالحفیظ شیخ

روپے کی قدر میں کمی نئی نہیں ، ملک کیلئے سیاسی اختلافات پس پشت رکھنا ہوں گے: عبدالحفیظ شیخ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی نئی نہیں ہے بلکہ دو ہزار سترہ میں شروع ہوئی۔

مشیر خزانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں معیشت کے حالات مزید بہتر ہوں گے ، پاکستان کے لیے سیاسی اختلافات کو پس پشت رکھنا ہوگا ۔

انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ پانچ ہزار پانچ سو پچاس ارب روپے کا بجٹ دیں گے جس میں فاٹا کے لیے اضافی 46 ارب روپے رکھیں گے  ، بجٹ میں حکومتی اخراجات کم رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں 316 ارب روپے مختص ہوں گے ، احساس پروگرام کمزور طبقے کے لیے بنایا گیا ہے ۔

تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر بوجھ نہیں ڈالیں گے ، آئی ایم ایف سے جانا نئی بات نہیں ، پاکستان اس سے قبل بھی آئی ایم ایف کا رخ کر چکا ہے ۔