آصف علی قومی ٹیم کو جوائن کرنے انگلینڈ روانہ

 آصف علی قومی ٹیم کو جوائن کرنے انگلینڈ روانہ
کیپشن: Image source: Asif Ali Twitter Account

لاہور : ورلڈکپ 2019ء میں پاکستانی سکواڈ کا حصہ آصف علی قومی ٹیم کو جوائن کرنےکے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔ 


تفصیلات کے مطابق، قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرکٹر آصف علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے دوبارہ انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، انہوں نے مداحوں سے حال ہی میں وفات پانے والی اپنی بیٹی دعافاطمہ کےلیے دعا کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے جذباتی انداز میں اپنی ننھی پری کو یاد کرتے ہوئے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا ۔ خاص طور پر انہوں نے ڈاکٹرز، نرسوں اور ہسپتال کے دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  بیٹی کی یادیں خوشبو کی طرح ہمیشہ زندگی میں ان کے ساتھ رہیں گی۔


یادرہے کہ آصف علی کی کمسن بیٹی کئی ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھی جس کو امریکہ منتقل کیا گیا تھا جو وہاں انتقال کر گئی، بیٹی کی نماز جنازہ میں شرکت کےلئے وہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کو چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔