ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: image by Cricinfo

لندن : ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 179 رنز بنائے۔

جدیجا پچاس گیندوں پر 54 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، ان کی اننگ میں دو چھکے اور چھ چوکے شامل تھے ، دوسرے نمایاں بلے باز پانڈیا رہے جنھوں نے 37 گیندوں پر 30 سکور کیے ۔

ویرات کوہلی نے چوبیس گیندوں پر اٹھارہ سکور کیے جس میں تین چوکے شامل تھے ، وہ گرینڈومے کے ہاتھوں بولڈ ہوئے ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ٹیلر 75 گیندوں پر 71 رنز بناکر نمایاں رہے ان کی اننگ میں آٹھ چوکے شامل تھے ، اسی طرح ویلیم سن نے 67 ، گپٹل نے 22 سکور کیے۔