شیخ رشیدنے عید کے بعد  وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا اشارہ دےدیا

شیخ رشیدنے عید کے بعد  وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا اشارہ دےدیا
کیپشن: Image Source: Sheikh Rasheed Twitter Account

لاہور :وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک دفعہ پھر اپنی سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے عید کے بعد  وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا اشارہ دےدیا۔ 


شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عید پر ریل کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کر تے ہوئے 50فیصد تک کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا ،انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹرین پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں 60لاکھ تک اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہمیں پرائیویٹ ویگن چلانے کیلئے مزید لوگوں سے بات کرنی ہے، اس وقت تین بڑی پارٹیوں کیساتھ پاکستان ریلوے مل کر کام کر رہی ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا،ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی بہت افواہیں ہیں،ایک دو وزیروں کی تبدیلیوں کا ٹریلر چلے گا،وزیراعظم عمران خان نے ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

شیخ رشید نے عبدالفطر پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کی کامیابی پر پاکستان کو محتاط رہنا ہو گا،بھارتی وزیراعظم کی جماعت نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا، وزیراعظم عمران خان چیئرمین نیب کے خلاف سازش میں شریک نہیں،ن لیگ اپنے مقاصد کےلئے چیئرمین نیب کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔