وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی, نوٹیفکیشن جاری

 وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی, نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Image Source: Deputy Commissioner Rawalpindi Twitter Account

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے حکم کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 75 فیصد سے زائد اضافے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ان میں جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن ادویات میں کمی کی گئی ہے ان میں بلڈ پریشر، دل کے امراض، مرگی، جلدی امراض اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی دیگر ادویات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ادویات کی قیمتوں میں ہوشربار اضافہ دیکھنا میں آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وفاقی وزیر عامر کیانی کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔