سرفراز احمد کو ٹاپ پوزیشن پر بیٹنگ کرنی چاہئے : شاہد آفریدی

سرفراز احمد کو ٹاپ پوزیشن پر بیٹنگ کرنی چاہئے : شاہد آفریدی
کیپشن: image by facebook

کراچی : سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ ان کو اوپر والی پوزیشن پر بیٹنگ کرنا چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی کپتان سرفراز احمد کو ٹاپ پوزیشن پر بیٹنگ کرنی چاہئے تاکہ آنے والی بلے بازوں پر دبائو میں کمی آئے ۔

انھوں نے کہا کہ کپتان جب کھیل میں مرکزی کردار ادا کرے گا تو اس سے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے میں اضافہ ہوگا ۔

وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض کو خواب میں سلیکشن کا بتایا جا رہا ہے ، اللہ خیر کرے ۔