پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 92 مریض انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 92 مریض انتقال کر گئے

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ، مزید 92 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی ۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے  مطابق 24 گھنٹے میں 2 ہزار 253 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 46 ہزار 726 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.82 فیصد رہی ۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 865 ہو گئی ۔