کورونا وائرس کے وار جاری، دنیا بھر میں اموات 34 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز

Corona virus attacks continue, killing more than 3.487 million worldwide
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: عالمی سطح پر کورونا وائرس کے وار تاحال جاری ہیں۔ اب تک اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر سولہ کروڑ اناسی لاکھ پچاسی ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ مرنے والوں کی تعداد چونتیس لاکھ ستاسی ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد چودہ کروڑ ترانوے لاکھ ایک ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ اکیاون لاکھ اناسی ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد چھ لاکھ چار ہزار چار سو سولہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین کروڑ انتالیس لاکھ بائیس ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ انہتر لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد جبکہ تین لاکھ سات ہزار دو سو انچاس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ اکیس ہزار سے زائد ہے اور چار لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس میں چھپن لاکھ پانچ ہزار آٹھ سو پچانوے افراد متاثر اور ایک لاکھ آٹھ ہزار چھ سو اٹھاون افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں اکیاون لاکھ چورانوے ہزار افراد کورونا سے متاثر اور چھیالیس ہزار چار سو چھیالیس ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں پچاس لاکھ نو ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو ایک ہے۔

برطانیہ میں چوالیس لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور ایک لاکھ ستائیس ہزار سات سو چوبیس اموات ہو چکی ہیں۔