حکومت نے شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس جلد کھولنے کا اعلان کردیا

The government has announced to open Hudabia Paper Mills reference against Sharif family soon
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جلد ہی شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں کہ دو ہفتے کے اندر اندر یہ کام ہو جائے گا۔ شریف فیملی نے لندن میں اربوں کی جائیدادیں بنائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری جان بوجھ کر اپنے کیسز کو تول دے رہے ہیں۔ نواز شریف کو 11 جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 سال کی سزا ہوئی لیکن تاثر دیتے ہیں کہ انھیں سزا ہی نہیں ہوئی۔ عدالتی نظام سب کیلئے ایک ہونا چاہیے تاکہ عوام کا نظام انصاف پر یقین ہو۔

اپنی ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے لکھا کہ شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں، ان مقدمات میں سیدھی بات یہ ہے کہ آپ نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں، آپ کے ظاہر اثاثے اس قسم کی جائیداد خریدنے کے متحمل نہیں تھے تو آپ نے کیسے یہ جائیداد خریدی؟

ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی لندن میں پانامہ پیپرز کے ذریعے منظر عام پر آنیوالی اربوں روپے کی جائیدادوں کے مقدمے پر اپیل کی سماعت ہونے جا رہی ہے، احتساب عدالت اس مقدمے میں نواز شریف کو گیارہ سال اور مریم نواز کو آٹھ سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

نواز شریف کو گیارہ اور مریم نواز کو آٹھ سال قید کی سزا سنا چکی ہے،شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں ،، 

شہزاد اکبر کہتے ہیں ، نوازشریف مجرم ہو کر وزٹ ویزے پر برطانیہ گئے ، برطانوی حکومت سے اسی قانون کے تحت نوازشریف کی واپسی کہا تھا ، ان کی اطلاعات کے مطابق علاج کیلئے باہر جانے والے نوازشریف نے آج تک ایک ٹیکہ نہیں لگوایا ۔

دوسری جانب مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مجرم ہو کر نواز شریف وزٹ ویزے پر برطانیہ گئے، قانون میں مجرم وزٹ ویزے پر نہیں جا سکتا، برطانوی حکومت کو اسی کے قوانین کے مطابق نواز شریف کی واپسی کا کہا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے آج تک ایک ٹیکہ بھی نہیں لگوایا۔