مہنگائی کا طوفان، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی

Inflation storm, the price of chicken meat reached Rs 550 per kg
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: قیمتوں میں اضافے کے باعث چکن غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی میں 520 سے 540 روپے اور کوئٹہ میں 480 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

انتظامیہ ناصرف قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہے بلکہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتانے سے بھی قاصر ہے۔ چکن کی قیمت میں اضافے سے غریب تو پریشان ہیں ہی لیکن اب امیر افراد بھی گھبرا گئے ہیں۔

پچھلے کئی مہینوں سے چکن کی قیمتوں کو پر لگے ہوئے ہیں۔ مرغی کی قیمت کی بڑھتی اڑان کا شکار کوئی ایک شہر نہیں بلکہ ملک کے تمام شہروں میں یہ ہی صورتحال ہے۔۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عیدالفطر کے دنوں میں ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہو گیا تھا۔ شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول کرے لیکن سب بے سود ثابت ہو رہا ہے۔