(نیب)  کی نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت عدم پیروی کی بناپرخارج کرنےکی استدعا

(نیب)  کی نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت عدم پیروی کی بناپرخارج کرنےکی استدعا
سورس: file photo

اسلام آباد،قومی احتساب بیورو (نیب)  نے نواز شریف کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت عدم پیروی کی بناپرخارج کرنےکی استدعا کر دی۔

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیلوں پر اسلام آبادہائی کورٹ میں سماعت  ہوئی۔

 عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود وکیل اعظم نذیر تارڑ سےکہا اس نکتے پر معاونت کریں کہ  نواز شریف کے اشتہاری ہونے کے بعد ان کی اپیلوں پر سماعت کیسے آگے بڑھائی جائے؟ 

 اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ عام طورپرایسی صورت حال میں اپیل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی یا عدم پیروی کی بنیادپرخارج کردی جاتی ہے،اپیل دائرکرنے  والا سرنڈرکرنے کے بعداپیل بحالی کی درخواست کرسکتا ہے ۔

 نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے نواز شریف کی دو نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کرنےکی استدعا کی تو عدالت نے وکلا کو معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اپیلوں پر سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی ۔