لاہو سمیت تمام اضلاع میں 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

لاہو سمیت تمام اضلاع میں 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے پیش نظر لاہور سمیت باقی تمام اضلاع میں آئندہ ماہ 7 جون سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اس اہم فیصلے سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت باقی ماندہ اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں مشاورت ہوئی اور 7 جون سے باقی ماندہ اضلاع میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برائے مہربانی گورنمنٹ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

2333aeb5ab1ca819b217b3a7d2d44767


واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی نے پانچ فیصد سے کم کورونا مثبت والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ وزارت تعلیم نے پروفیشنل اور امتحانی اداروں کو امتحانات لینے کی اجازت بھی دیدی تھی۔ 
حکومتی فیصلے کے مطابق امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا اور امتحانی عملے کی کورونا ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ پروفیشل اور امتحانی اداروں کیلئے حکومت سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا ایس او پیز کے تحت تمام طلبہ کے امتحانات لینے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کسی کو بھی اگلی کلاس میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ 
فیصلے کے مطابق پہلے دسویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے جو جون کے تیسرے ہفتے میں لئے جائیں گے جبکہ رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دینے کی اہل ہوں گی۔