لاہور کا تاریخی ائرپورٹ " والٹن " بند کردیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور کا تاریخی ائرپورٹ
سورس: file photo

لاہور ، تاریخی والٹن ائرپورٹ کو ہمیشہ کے لئے بند کردیا گیا ۔سول ایوی ایشن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قدیم والٹن ائر پورٹ کو بند کردیا گیا ہے ۔ سی اے اے کے حکم کے مطابق   کل سے والٹن ائیرپورٹ استعمال نہیں ہوگا۔

ائیرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو  تمام طیارے گراؤنڈ کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازیں عارضی طورپرعلامہ اقبال ائیرپورٹ منتقل کردی گئی ہیں۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ نئے فلائنگ کلب کیلئے مریدکے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے، ٹینڈر مکمل ہونے پر 6 سے7 ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کرلیا جائے گا۔