پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی روانگی تاخیر کا شکار 

پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی روانگی تاخیر کا شکار 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کیلئے ابوظہبی روانہ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کے ویزے موصول نہ ہونے کے باعث بدھ کے روز شیڈول خصوصی فلائٹ منسوخ کر دی ہے۔ 
کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور سے روانہ ہونے والی فلائٹس ایک روز تاخیر کا شکار ہیں کیوکہ تمام کھلاڑیوں کے ویزے موصول نہیں ہوئے، تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کراچی اور لاہور میں قرنطینہ اختیار کئے رکھے ہیں اور اب جمعرات کو ابوظہبی روانہ ہوں گے۔ 
ذرائع کے مطابق لیگ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں سمیت تقریباً 300 افراد نے کراچی اور لاہور میں رپورٹ کیا ہے جن کے بائیو سیکیور ببل کی معیاد میں بھی ایک روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ تمام افراد کورونا وائرس سے محفوظ رہیں اور باحفاظت ابوظہبی پہنچیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول کئے گئے ہیں اور جون کے پہلے ہفتے سے لیگ کے آغاز کا امکان ہے۔