مارچ کے باعث راستہ بند، میت جنازہ گاہ تک لے جانا مشکل ہوگیا

ؒلاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے  لانگ مارچ  سے  شہری رل گئے، شہریوں کو میت جنازہ گاہ تک لیکر جانا مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے  لانگ مارچ     کوروکنے کیلئے لاہور  کے داخلی اور خارجی  راستے سیل کر دئیے گئے، بتی  چوک کو  کنٹینرز لگا کر مکمل بند کرنے کے باعث  شہری میت لے کر دربدر ہونے لگے۔ لوگ بتی چوک میں میت کو روڑ پر رکھ  کر ایمبولینس کا انتظار کرتے رہے تاہم راوی پل پر راستہ بند ہونے کیوجہ سے شہری رل گئے۔ 

لاہور کے بتی چوک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی چوک پر موجود ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی  رہنما  حماد اظہر  نے لاہور شہر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ بتی چوک پہنچیں، کوئی گھر پر نہ بیٹھے۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ آج تاریخ رقم کرنے کا دن ہے۔ 

مصنف کے بارے میں