پولیس کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر شیلنگ، گاڑی کا گھیراؤ کر لیا

پولیس کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر شیلنگ، گاڑی کا گھیراؤ کر لیا

لاہور: پولیس نے بتی چوک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر شیلنگ کر دی ، پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے  قافلے کے ہمراہ بتی چوک پہنچنے پر پولیس نے شیلنگ کر دی ، اس دوران یاسمین راشد اور پولیس کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش کی گئی، میرے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اِنہیں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے شرم نہیں آتی۔

 سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیوز میں  یاسمین راشد کو اپنے قافلے کے ہمراہ  لاہور سے اسلام آباد کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ دیگر خواتین بھی موجود ہیں ۔

مصنف کے بارے میں