سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی ،عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی ،عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

سپریم کورٹ نے کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔ دن بھر کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ 

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کی جائے جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہاں 10 ہزار سے زائد افراد نہیں آسکتے ۔ اتوار بازار بھی ہے اور سری نگر ہائی وے بھی ہے۔ 

عدالت نے تمام گرفتار وکلاء کو فوری رہا کرنے کا حکم  دے دیا۔  تحریک انصاف کی سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی پر اجازت دی گئی۔  عدالت نے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک بہاؤ میں خلل نہ ڈالنے کا بھی حکم دیا۔

مصنف کے بارے میں