اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی 

اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی 

اسلام آباد:سپریم کورٹ کی  ہدایت پر آٹھ رکنی حکومتی مذاکراتی ٹیم اور تحریک انصاف کا چار رکنی وفد رات دس بجے کمشنر دفتر اسلام آباد میں مذاکرات کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق   عدالت نے ہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب ڈپٹی کمشنر اٹک تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کو اٹک تک لیکر جائے اور واپس لائے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے، حکومت قانون کے مطابق عمل کرے۔