عمران خان کی ڈی چوک کال کے بعد رانا ثناا للہ نے اہم اعلان کر دیا 

عمران خان کی ڈی چوک کال کے بعد رانا ثناا للہ نے اہم اعلان کر دیا 

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے کے فیصلے کی توہین ہے ،سپریم کورٹ نےفیصلے میں پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائین اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ  نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران نیازی کا ٹریک ریکارڈ ہے اسنے نہ کبھی کسی عدالت کا احترام  کیا ہے اور نا کسی ادارے کا۔ڈی چوک آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے بلیو ایریا میں درختوں کا آگ لگائی، املاک کو نقصان پہنچایا۔شرپسند  کارکنان وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور بھی ہورہے ہیں۔


رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ریاست کا کام امن وامان کو یقینی بنانا اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے۔ پولیس ان شر پسندوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرنے پرمجبور ہے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کردیا گیا ہے۔