ڈی چوک میں آگ لگانے کی ذمہ دار حکومت نہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے: رانا ثنا

ڈی چوک میں آگ لگانے کی ذمہ دار حکومت نہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے: رانا ثنا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے درختوں اور گاڑیوں کو آگ لگانے کی ذمہ دار حکومت نہیں سپریم کورٹ ہے ہم نے انہیں روکا ہوا تھا جب سپریم کورٹ کے معزز بنچ نے انہیں اجازت دی تو اس کے بعد ہم نے ان کو روکا نہیں ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ہمارا تو منصوبہ تھا کہ ان کو ڈی چوک اور اسلام آباد میں نہیں آنے دینا لیکن سپریم کورٹ نے انہیں اجازت دے دی کہ انہیں اسلام آباد آنے دیں۔ میں نے تو کہا تھا ان کو تبلیغی جماعت کے اجتماع کی جگہ جلسہ کرنے دیں لیکن ججز نے کہا کہ وہ دور ہے۔ 

رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا کہ انہوں نے فساد کرنا ہے یہ فتنہ ہے۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کا حکم بھی نہیں مانا اور کارکنوں کو ڈی چوک بلایا جہاں انہوں نے آگ لگائی اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ کے پاس گئے ہیں اور انہیں بتایا ہے کہ آپ کے فیصلے کے پیچھے چھپ کر پی ٹی آئی والے جلاؤ گھیراؤ کر رہے ہیں آپ نوٹس لیں۔ 

مصنف کے بارے میں