شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو

 شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر پیغام جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ شہدا کے خون کا ہم سب پر قرض ہے جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں انکا تاریخ میں کوئی نام لینے والا نہیں ہوتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر پاکستانی سرزمین پاک پر جانیں نچھاور کرنے والوں سے محبت کرتا اور ان  کو احترام دینا اپنا فرض سمجھتا ہے، شہدا کا خون ہم سب پر قرض ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ دراصل قوم کی حیات ہے،آئیں آج یوم تکریم شہداء کے موقع پر عہد کریں کہ ملکی خوشحالی و ترقی کیلئے نفرتوں کی دیوار کو گرا دیں گے، وطن کے تمام شہدا کی قربانیوں کو ناصرف یاد رکھا جائے گا بلکہ انکی حرمت پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگے۔

مصنف کے بارے میں