اعجاز چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم

اعجاز چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن نے اعجاز چوہدری کی ایم پی او تھری کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتا کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں