سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ کرتےرہے : شیخ رشید احمد

سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ کرتےرہے : شیخ رشید احمد
سورس: File

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اس سے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ سےکرتےآ رہے ہیں۔ 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اُن میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جوپہلی بارپارٹی چھوڑ رہاہو، جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائےگاوہاں وہاں یہ لوگ جائیں گے۔  میں بار بار کہہ رہا ہوں کے یہ مسئلہ اقتصادی ہے،  آج ملک میں غربت، مہنگائی اور بیر روزگاری سب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے اور جانےسے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمشیہ سےکرتےآ رہے ہیں،  سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہیں لوگوں کوصرف کیمروں کے آگے سے گزرا جارہا ہے۔  اگر لوگوں کے انگوٹھےکاٹ کر انہیں دے دیئے جائیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑیں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب جج یہ کہتے ہیں آپکو پریس کانفرنس کےبغیر نہیں چھوڑیں گےاورٹوئٹ ڈلیٹ کریں دنیا کو سمجھ آجاتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے۔  چیف جسٹس صاحب نےکہا ہےوہ اللہ کی رضاکےلیےکام کررہےہیں اللہ کی رضامخلوق خداکی دادرسی میں بھی ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جشن منانے والےسن لیں ایک ماہ میں اُن پر بھی وقت آنے والا ہے۔

مصنف کے بارے میں