مجھے لیڈر شپ ملتی ہے نہ کارکن سمجھ نہیں آتی کس سے رابطہ کروں، زوم کے ذریعے بات ہوجاتی تھی اب نیٹ بھی بند کردیا : عمران خان

مجھے لیڈر شپ ملتی ہے نہ کارکن سمجھ نہیں آتی کس سے رابطہ کروں، زوم کے ذریعے بات ہوجاتی تھی اب نیٹ بھی بند کردیا : عمران خان
سورس: file

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آج حکومت سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی کا اعلان کریں گے۔ نہ مجھے لیڈرشپ ملتی ہے نا کارکن سمجھ نہیں آتی کس سے رابطہ کروں۔ زوم سے رابطہ ہو جاتا تھا نیٹ بھی بند کردیا۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں آج مذاکراتی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہوں۔ جو بھی اس وقت طاقتور لوگ ہیں وہ ان سے جا کر بات کر لیں۔ وہ اکتوبر میں الیکشن اس لیے کروانا چاہتے تھے کیونکہ انھوں نے ہمارے ساتھ یہ کرنا تھا۔ جب تحریک انصاف کرش ہوجائے گی، یہ تب الیکشن کروائیں گے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ میں یہ کمیٹی بناتا ہوں، اگر یہ کمیٹی کو کہہ دیں کہ عمران خان کے بغیر پاکستان بہتر ہوجائے گا تو ملک کی خاطر میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یا اس کمیٹی کو یہ کہہ دیں کہ اکتوبر میں الیکشن سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے۔ یہ اکتوبر تک پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں۔ میں اس کمیٹی کا اعلان کل کروں گا۔

اپنے پیغام کے آخر میں سابق وزیر اعظم نے اپنے فالوروز کو کہا کہ ’آپ نے حوصلہ رکھنا ہے، آپ کے کپتان میں جب تک خون کا آخری قطرہ ہے وہ اس وقت تک کھڑا ہے، آخری گیند تک لڑنے والا کپتان ہے آپ کا، ہار ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں قوم سے بھی کہتا ہوں کہ آپ نے کسی صورت ہار نہیں ماننی۔

مصنف کے بارے میں