وزیر خزانہ 9 جو ن کو بجٹ پیش کریں گے، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ 

وزیر خزانہ 9 جو ن کو بجٹ پیش کریں گے، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ 
سورس: file

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار 9 جون کو بجٹ 2023,24 قومی اسمبلی میں پیش کریں گے ۔وفاقی بجٹ کا حجم 14700ارب رکھنے کی تجویز ہے

وزرات خزانہ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ بجٹ خسارہ 7800 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔ بجٹ خسارہ اخراجات اور آمدنی کے درمیان فرق مجموعی ملکی پیداوار کے 7.4 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ کے نصف سے زیادہ رقم سود کی ادائیگی کیلیے مختص رہے گی۔ تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے ۔ تنخواہوں میں اضافہ کی تجویزوفاقی کابینہ کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ حکومت بجٹ کا تقریباً 64 فیصد قرض کی فراہمی اور دفاع پر خرچ کریگی۔ 

مصنف کے بارے میں