سفارتی تعلقات،سعودیہ اور کینیڈ امیں اہم پیش رفت

 سفارتی تعلقات،سعودیہ اور کینیڈ امیں اہم پیش رفت

جدہ: سعودیہ اور کینیڈا میں سفارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سعودیہ عرب اور کینیڈا کے درمیان  پانچ برس بعد سفارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں۔ سعودی عرب اور کینیڈا نے انسانی حقوق پر 2018 کے تلخ تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات بحال کر لئے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے یہ فیصلہ 18 اکتوبر 2022 کو بینکاک میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن فورم میں شرکت کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں سامنے آیا ۔
کینیڈا کی  طرف  سے سعودی عرب پر عائد کی جانے والی تجارتی پابندیاں بھی اٹھائی جائیں گی۔دوسری  طرف  کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے شہریوں کے انخلا میں ہماری مدد کی اور وہ سوڈان کے مسلئے کے حل کے لئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔کینیڈا نے جین فلپ لینٹاؤ کو سعودی عرب میں نیا سفیر بھی نامزد کیا ہے  ۔وہ کینیڈین محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی تجارت کے دیرینہ رکن ہیں جبکہ سعودی عرب نے ابھی تک اپنے سفیر کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں