انکوائری کمیشن بل کورم پورا ہونے کی وجہ سے منظور نہ ہو سکا

انکوائری کمیشن بل کورم پورا ہونے کی وجہ سے منظور نہ ہو سکا

اسلام آباد: اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث کورم پورا نہ ہونے پر  اپنے انکوائری کمیشن بل کی منظوری میں ناکامی ہوئی جس  کی وجہ سےحکومت کو قومی اسمبلی میں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

 وزارت قانون زاہد حامد نے ’پاکستان کمیشنز آف انکوائری بل 2016‘ منظوری کے لیے پیش کیا، اپوزیشن اراکین بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اراکین نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ زاہد حامد دوبارہ اپوزیشن کے پوائنٹس کا جواب دینے کے لیے اٹھے، پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی۔اس بات کا اندازہ لگاتے ہوئے کہ حکومت کے پاس بل کی منظوری کے لیے مطلوبہ اراکین نہیں ہیں، ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس کے ایجنڈے پر موجود دیگر امور پر بحث نہ ہونے کے باوجود فوراً اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی کردیا۔