مصر میں شدت پسندوں کا چوکی پر حملہ ، 8 فوجی ہلاک

مصر میں شدت پسندوں کا چوکی پر حملہ ، 8 فوجی ہلاک

قاہرہ: صحرائے سینا کے شمالی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں آٹھ مصری  فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مصر کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث تین حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایک دوسرے واقعے میں شدت پسندوں نے گھات لگا کر 12 فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

مصر کی افواج صحرائے سینا میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑ رہی ہیں لیکن اس تازہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر دو گرنیڈ داغے اور اُس کے بعد نقاپ پوش مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔