تحفظ دیا جائے: خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

تحفظ دیا جائے: خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

لاہور: خواجہ سراؤں نے تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ خواجہ سراء وقار نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں  وزارت داخلہ، خارجہ ، مذہبی امور ، نادرا اور وفاقی ادارہ شماریات کو بھی فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سرائوں کو معاشرے میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ۔آئے دن خواجہ سرائوں پر تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوتے ہیں۔ خواجہ سرائوں پر تشدد کی وجہ انکے کیلئے قانون سازی نہ ہونا ہے۔

درخواستگوار کو کہنا ہے کہ  معاشرتی رویے کی وجہ سے خواجہ سراؤں کے والدین بھی انہیں اپناتے۔ عدالت وفاقی حکومت کو خواجہ سرائوں کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کرے۔

 خواجہ سرائوں کیلئے وسائل مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔  خواجہ سرائوں کو الگ شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔  خواجہ سرائوں کو مردم شماری میں بھی شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔