ایل او سی پر جارحیت سے گریز کیا جائے: اقوام متحدہ

ایل او سی پر جارحیت سے گریز کیا جائے: اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے لائن آف کنٹرول کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے ۔ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کا کہنا ہے اقوام متحدہ خطے میں پائیدارامن اورسلامتی کیلئے کرداراداکرنے کو تیارہے۔

لائن آف کنٹرول پرکسی بھی قسم کی جارحیت سے گریزکیاجائے انہوں نے امید ظاہر کی  کہ بھارت اور پاکستان امن کیلئے کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان متعدد مرتبہ اقوام متحدہ اور دیگر ممالک سے مطالبہ کر چکا ہے کہ ایل او سی پر بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ، معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیں اور نئی دہلی کو اس ظالمانہ اقدام سے روکیں۔