کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف حافظ سعید نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف حافظ سعید نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

اسلام آباد:کشمیریوں پر مظالم اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست حافظ سعید نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کیدرخواست میں کہا گیا ہے بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے برعکس مقبوضہ جموں کشمیر میں رائے شماری کرانے کے بجائے کشمیریوں پر مظالم کررہا ہے جس سے خطے میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہو رہی ہے، اگر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند نہ ہوا تو دو ایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیاں چوتھی جنگ چھڑنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی 21 اپریل 1948ءکو منظور کی جانے والی قرارداد پر عمل نہیں کیا جو کہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دنیا کے امن کو برقرار رکھنے اور بھارت کو اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کا پابند بنانے کیلئے عدالت حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کیلئے مسئلہ کشمیر عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کا حکم دے۔

مصنف کے بارے میں