آئیڈیاز 2016 آج آخری دن ، شہریوں کو بھی شرکت کی اجازت

آئیڈیاز 2016 آج آخری دن ، شہریوں کو بھی شرکت کی اجازت

کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا آج آخری دن ہے ۔ آج نمائش میں عام شہری کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی ۔ نمائش میں  پاکستان کے تیارکردہ جدید بلٹ پروف جیکٹ اور بم پروف کمبل کو بھرپور پذیرائی ملی ہے ۔ دفاعی نمائش میں عوام صبح 9 بجےسے شام 5 بجے تک شرکت کر سکیں گے.

ایکسپو سینٹر میں جاری 4 روزہ  دفاعی نمائش کے آخری روز عام عوام کے لئے رکھا گیا ہے نمائش کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا تھا۔

روس اور ترکی سمیت دنیا بھر سے 43ممالک کے وفود اور 418ادارے دفاعی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں ،پاکستان میں بنائے گئے جدید ہتھیار بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں ۔