جو فیصلہ کیا ملکی مفاد میں کیا،خدمت کیلئے حاضر ہوں: آرمی چیف

جو فیصلہ کیا ملکی مفاد میں کیا،خدمت کیلئے حاضر ہوں: آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا جو فیصلہ کیا ہے وہ قوم اور ملک کے مفاد میں کیا ۔ قوم کی خدمت کیلیےحاضرہوں۔انشاء اللہ پاکستان کے آنے والے دن بہت اچھے ہوں گے۔

نیو نیوز کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل کی سربراہی میں پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جسے پوری دنیا مانتی ہے۔

دریں اثنا اوکاڑہ روانہ ہونے سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایمان ہے پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم اور ارادہ کر لیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کاصفایا ہو جائے گا۔