سزائے موت پانے والا 24 سال بعد بے گناہ قرار

سزائے موت پانے والا 24 سال بعد بے گناہ قرار

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے  قتل کے الزام میں قید ملزم کو 24سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نیو نیوز کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

اس دوران عدالت کا کہناتھا کہ میڈیکل رپورٹس اور گواہان کے بیانات میں تضاد ہے جبکہ استغاثہ ملزم کیخلاف شواہد پیش کرنے میں بھی ناکام رہاہے اور برآمد ہونے والا پستول بھی ملزم کا نہیں۔

واضح رہے کہ مظہر فاروق پر قصور میں 1992میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا جسے ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا تھا۔

سپریم کورٹ نے بعد ازاں مظہر فاروق کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔