کوئٹہ: گھر میں گیس بھرنے سےدھماکہ، ایک ہی خاندان کے5 افراد زخمی

کوئٹہ: گھر میں گیس بھرنے سےدھماکہ، ایک ہی خاندان کے5 افراد زخمی

کو ئٹہ: نواں کلی میں پشتو نستان میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خاتون کی حالت تشویشناک ہے ۔گھر میں کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر کے 5افراد جھلس گئے جن میں 3بچے 1خاتون اور مرد شامل ہے ۔ واقعہ کے زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حادثے کے حوا لے سے ان کے رشتے دار نے بتا یا کہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔بی ایم سی ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے بتایا کہ زخمیوں میں خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔


نواں کلی میں پیش آ نے وا لا یہ واقعہ اس سال موسم سرما کا پہلا بڑا واقعہ ہے۔عوام میں قدرتی گیس کے باعث ہو نے والے حادثات کے حوالے سے گز شتہ دو روز سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ۔ مگر شعور نہ ہو نے کی وجہ سے اس طر ح کے واقعات رونماں ہو رہے ہیں ۔