کوئٹہ: سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی خریداری میں اضافہ

کوئٹہ: سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی خریداری میں اضافہ

کوئٹہ: سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ۔چلغوزے ،اخروٹ اور کشمش کے قیمتیں زیادہ ہونے پر شہری مونگ پھلی کھا کر ہی سردی دور کرنے لگے۔سردیوں کی شدت میں اضافے کے ساتھ کوئٹہ میں کھانے پینے کی ان اشیاءکے استعمال میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ جسم کو گرم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ ان میں مونگ پھلی بھی شامل ہے ۔محمد یوسف گزشتہ 18سال سے کوئٹہ شہر میں مونگ پھلی فروخت کررہے ہیں۔ سردی میں مونگ پھلی کی فروخت میں اضافے سے وہ خوش ہیں۔

دیگر خشک میووں کے مقابلے میں مونگ پھلی سستی اورغریب لوگوں کی پہنچ میں ہے جس کی وجہ سے شہر میں دکانوں کے علاوہ گلیوں اور سڑکوں پر بھی جگہ جگہ ریڑھیوں پر مونگ پھلی فروخت ہوتی ہے ۔۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔کوئٹہ شہر میں بھنی ہوئی مونگ پھلی کی ایک کلو ڈھائی سو روپے میں فروخت ہوتی ہے ۔

مصنف کے بارے میں