سپریم کورٹ نے اثاثہ جات چھپانے پر شیخ رشید کی نااہلی سےمتعلق کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

سپریم کورٹ نے اثاثہ جات چھپانے پر شیخ رشید کی نااہلی سےمتعلق کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اثاثہ جات چھپانے پر شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 28نومبرسوموار کومسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرے گا ۔یاد رہے کہ ن لیگ کے شکیل اعوان نے شیخ رشید احمد کیخلاف اثاثہ جات چھپانے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثہ جات چھپائے ،الیکشن ٹریبونل نے ملک شکیل اعوان کی درخواست کو خارج کردیا تھا جس پر انہوں نے عدالت عظمی سے رجوع کررکھا ہے ۔

مصنف کے بارے میں