العالمی کا حملوں کے لیے داعش اور القاعدہ سے تعاون کا دعویٰ

العالمی کا حملوں کے لیے داعش اور القاعدہ سے تعاون کا دعویٰ

لاہور: پاکستان میں فعال کالعدم جنگجو گروہ لشکر جھنگوی کے ایک ذیلی گروہ العالمی نے کہا ہے کہ وہ ملک میں حملوں کی خاطر داعش اور القاعدہ دونوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

اس شدت پسند گروہ کے ترجمان علی بن سفیان نے کہا ہے کہ وہ ہر اس گروہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں، ’جو پاکستانی فوج کے خلاف حملوں میں ان کی مدد کرے گا‘۔

اس جنگجو نے مزید کہا ہے کہ وہ پاکستان میں حملوں کی خاطر انتہا پسند گروہ داعش اور دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ پاکستان میں لشکر جھنگوی نامی کالعدم گروہ ماضی میں شیعہ کمیونٹی پر کیے گئے متعدد خونریز حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔

تاہم ا ب یہ شدت پسند گروہ پاکستانی حکومتی اہداف کو نشانہ بھی بنانے لگا ہے۔

مصنف کے بارے میں