اب حکمرانوں کو جدہ یا لندن بھاگنے نہیں دیں گے: چوہدری محمد سرور

 اب حکمرانوں کو جدہ یا لندن بھاگنے نہیں دیں گے: چوہدری محمد سرور

وہاڑی: سابق گورنر پنجاب مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس ایشو پر حکومت لڑ کھڑا اٹھی ہے عدالتی فیصلے کا مکمل احترام کریں گے اب حکمرانوں کو جدہ یا لندن بھاگنے نہیں دیں گے پوری قوم کی نظریں عدالتی فیصلے پر ہیں 24ویں آ ئنی ترمیم میں حکومتی احتسابی نظام ڈسٹرب ہوا تو مخالفت کی جائے گی.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم این اے آ فتاب خان کھچی،بیرسٹر خان اوورنگ زیب خان کھچی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا .رہنما پی ٹی آ ئی چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال کرکے حکمرانوں نے بیرون ملک جائیدادوں کے انبار لگا رکھے ہیں,غریب آ دمی دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہا ہے اور حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزارنے میں مصروف ہیں, اب عوام اپنے پیسے کا استعمال اور حساب مانگ رہی ہے اور حکمران بھاگ رہے ہیں, ہر گز بھاگنے نہیں دیا جائے گا اب معاملہ حکمرانوں کے ایوانوں سے نکل کر عدالت عظمیٰ کے پاس جا پہنچا ہے, اب میرٹ ہوگا اور حکمران کٹہرے میں ہوں گے.

سا بق ایم این اے آ فتاب خان کھچی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت جنہوں نے حکمرانوں کے احتساب کا بیڑا اٹھایا اور معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچایا, حکمران اب بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور نئے نئے فرضی ثبوت عدالت کو فراہم کرکے قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کے دن گنے جا چکے اب احتساب ہوگا اور پوری قوم دیکھے گی کہ عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو انکے انجام تک کیسے پہنچایا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں