پاکستان اور ترکمانستان کی دوستی مضبوط ہو رہی ہے, وزیر اعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات

پاکستان اور ترکمانستان کی دوستی مضبوط ہو رہی ہے, وزیر اعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات

اشک آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ترکمانستان کے صدر قربان علی کے درمیان ملاقات ہوئی. اشک آباد میں جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات میں تاپی گیس منصوبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ،انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ترکمانستان کے صدر کے ساتھ عالمی اور علاقائی ا مور پر بات ہوئی .انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے میں ترقی ہو گی ,وزیر اعظم نے کہا کہ کافی ملک سی پیک میں شمولیت کے خواہشمند ہیں, پاکستان اور ترکمانستان کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہی ہے, دونوں ملکوں کے درمیان ہر سال اعلی سطح رابطہ ہونا چاہیے,  تاپی منصوبہ پاکستان میں گیس کی ضرورت پوری کرے گا, تاپی گیس خطے میں بہتری کا منصوبہ ہے۔

اس سے قبلوزیراعظم محمد نواز شریف ترکمانستان کے دوروزہ دورے پر اشک آباد پہنچے ۔ہوائی اڈے پر ترکمانستان کے نائب وزیراعظم اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے بارے میں عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں پائیدار ترقی کے 2030 کے اہداف کے حصول کے لئے ماحول دوست پائیدار ٹرانسپورٹ کے کردار اور اس کے فروغ کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی رابطوں کے ذریعے وسط ایشیا کی ریاستوں کے ساتھ رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے، دورے کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ خارجہ امور کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور عرفان صدیقی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں.

مصنف کے بارے میں