کشمیر بھارت کے باپ کا نہیں، فاروق عبداللہ

کشمیر بھارت کے باپ کا نہیں، فاروق عبداللہ

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے آزاد کشمیر پر بھارتی دعوی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زیر انتطام کشمیر بھارت کے باپ کا نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے ایک پروگرام سے خطاب کے دوران بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر پر دعووں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق اپنے بیٹے عمر عبداللہ کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے آزاد کشمیر پر منظور کردہ قرار داد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'کیا یہ تمہارے باپ کا ہے۔

سابق وزیراعلی کا کہنا تھا کہ 'آزاد کشمیر اس وقت پاکستان کے پاس ہے اور یہ انڈیا کی ذاتی جاگیر نہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے آبا اجداد کی جائیداد پر حق کا دعوی کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ 'پاکستان کشمیر کے معاملے میں اسٹیک ہولڈر ہے جسے بھارت بھی تسلیم کرچکا ہے، اس حوالے سے قرار داد موجود ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انڈین حکومت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کا آغاز کرے 'جس کے ذریعے جموں اور کشمیر کے عوام کے ساتھ جاری مظالم اختتام پذیر ہوسکیں۔

مصنف کے بارے میں