سندھ اور پاکستان تبدیلی چاہتے ہیں، روڈ میپ کا اعلان کونشن میں کریں گے: سراج الحق

سندھ اور پاکستان تبدیلی چاہتے ہیں، روڈ میپ کا اعلان کونشن میں کریں گے: سراج الحق

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کراچی پاکستان کا معاشی انجن ہے مگر یہاں لاشوں کا کاروبار ہے۔شہرقائد کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔سندھ اور پاکستان تبدیلی چاہتے ہیں، روڈ میپ کا اعلان کونشن میں کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے باغ جنا ح میں ورکرز کنونشن کےانتظامات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر سینٹر سراج الحق نےشہر قائد کی حالت زار پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔بولےکہ اسکولوں کی چاردیواری نہیں،سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں۔
ان کاکہنا ہے کہ سندھ میں رشوت اور سفارش کا کلچر مسلط ہے، صوبے کاعام شہری غلام بن کررہ گیاہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام تبدیلی کی خواہاں ہیں ۔جماعت اسلامی اپنے روڈ میپ کااعلان کنونشن میں کرے گی۔

مصنف کے بارے میں