ایشز :دوسرا روز آسٹریلیا کے چار وکٹ پر 165 رنز کیساتھ ختم

ایشز :دوسرا روز آسٹریلیا کے چار وکٹ پر 165 رنز کیساتھ ختم

برسبین: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور شان مارش انگلش باو¿لرز کے خلاف ڈٹ گئے اور انگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 302 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے چار وکٹ کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے ہیں۔


پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 196 رنز 4 کھلاڑی آو¿ٹ پر دوبارہ شروع کی تو ڈیوڈ ملان 28 اور معین علی 13 رنز پر کھیل رہے تھے۔دونوں کے مابین 83 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور مچل اسٹارک نے 56 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملان کو آو¿ٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کردیا۔

ابھی انگلش ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں معین علی 38 رنز بناکر نیتھن لائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 302 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔جونی بیئرسٹو 9 ، کرس ووکس صفر، اسٹورٹ براڈ 20 اور جیک بال 14 رنز بنا سکے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے تین، تین جبکہ نیتھن لائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا اور سات کے اسکور پر بین کرافٹ پویلین لوٹ گئے جبکہ معین علی نے عثمان خواجہ کو آوٹ کیا تو میزبان ٹیم 30 رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔

کپتان اسٹیون اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنر نے اسکور کو 59 تک پہنچایا ہی تھا کہ جیک بال نے ملان کی مدد ست 26 رنز بنانے والے اوپنر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔آسٹریلیا کو چوتھا نقصان اس وقت پہنچا جب تجربہ کار جیمز اینڈرسن کی گیند پر پیٹرہینڈ کومب وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آو¿ٹ قرار پائے۔76 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد اسمتھ کا ساتھ نبھانے شان مارش آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔