فیصل آباد، مبینہ مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک

فیصل آباد، مبینہ مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک

فیصل آباد: فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی مبینہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔


سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سرگودھا روڈ پر نشاط آباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر موٹرسائیکلوں پر سوار 7 افراد کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب کارروائی کے دوران تین دہشت گرد فرار بھی ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلو بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں