کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات، بھارت نے نیا مطالبہ کر دیا

کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات، بھارت نے نیا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی اس کی بیوی سے ملاقات کے معاملے پر بھارت کا ایک اور مطالبہ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے اب جو ایک نیا مطالبہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ کلبھوشن سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کے وقت بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار بھی وہاں موجود ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے مطالبہ کیا ہے کہ بیوی اور والدہ کے ساتھ بھارتی سفارتی اہلکار کو بھی کلبھوشن تک رسائی دی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر کلبھوشن کی اس کی بیوی سے ملاقات کی پیشکش کی تھی۔ بھارت نے پاکستان کی پیشکش مثبت قرار دیتے ہوئے اس کی والدہ کو بھی ویزہ دینے کی درخواست کی تھی۔ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو پاکستان میں موجودگی کے دوران تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں