نواز شریف نے سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ٹھان لی

نواز شریف نے سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ٹھان لی

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں گورنر سندھ سمیت سندھ میں ن لیگی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی کا نیو نیوز نے پتہ چلا لیا۔ اجلاس میں نواز شریف نے کہا پانچ سال تک سندھ کو میثاق جمہوریت کا پاس رکھتے ہوئے سندھ کو زرداری کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے سندھ میں سیاسی محاذ آرائی کے لئے دسمبر کے وسط میں سندھ کے دوروں کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

دوسری جانب مزید مشاورت کے لئے آج جاتی امرا میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم سمیت اہم وفاقی وزرا اور پارٹی رہنمائوں کی شرکت متوقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں