ایڈیشنل آئی جی اشرف نور پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

ایڈیشنل آئی جی اشرف نور پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

پشاور: حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور پر خودکش حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا۔ حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او حیات آباد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور قتل و اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔

سی سی پی او طاہر خان کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں