حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل

حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل

اسلام آباد: شریف فیملی کا نیا امتحان شروع ہو گیا۔ سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیدیا۔ 3 رکنی بینچ 28 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا جس کے لئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

بینچ میں جسٹس مشیر عالم ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم خیل شامل ہیں۔ یاد رہے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب نے اپیل کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں