جاتی امرا میں نواز شریف کی صدارت میں مشاورتی اجلاس جاری

جاتی امرا میں نواز شریف کی صدارت میں مشاورتی اجلاس جاری

لاہور: نیب ریفرنسزمیں الجھی لیگی قیادت پھر سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ جاتی امرامیں نوازشریف کی صدارت میں مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، آصف کرمانی، راناثنااللہ سمیت دیگر اہم رہنما بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت کی کارروائی اور نئی حلقہ بندیوں پر غور کیا گیا۔ اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کر کے آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں